اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے چمن بارڈر کےقریب جمعے کی صبح ہونے والی جھڑپوں میں ایک پاکستانی شہری مارا گیا ہے جبکہ اٹھارہ دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
زخمیوں میں اکثر خواتین، بچے اور مردم شماری کرنے والی ٹیم کے ارکان شامل ہیں۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق ان جھڑپوں میں افغانستان کی بارڈر سیکورٹی فورس کے کچھ اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔
ابھی فائرنگ کی وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں۔
جھڑپوں کے بعد چمن بارڈر بند کر دیا گیا ہے۔
فائرنگ کے یہ واقعات ایسے عالم میں سامنے آئے ہیں کہ ابھی حال ہی میں پاکستانی پارلیمنٹ اور فوج کا ایک وفد افغانستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے کابل کے دورے پر گیا تھا۔
.......
/169